
ترکی کے الوطن اخبار نے محمد شمشک کے اس بیان پرتبصرہ کرتےہوئے لکھا ہے کہ ترکی گرچہ یورپی یونین کی رکنیت حاصل کرنا چاہتاہے لیکن ایران کے خلاف پابندیوں کے بارےمیں یورپی یونین کے فیصلہ کو تسلیم نہیں کرنا چاہتا۔ یادرہے یورپی یونین کے وزرا خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سے بڑھکر ایران پرپابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپی یونین کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ یورپی یونین امریکہ کے دباو کی بناپراس کی اندھنی تقلید کررہی ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی آزادی و خود مختاری کھو بیٹھی ہے۔
........
/110